جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام افضل گورو کی شہادت پر تعزیتی ریفرنس آج لاہور پریس کلب میں ہو گا

لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کے زیر اہتمام کشمیی رہنما افضل گورو کی شہادت کے سلسلے میں ایک تعزیتی سیمینار آج لاہور پریس کلب میں ہو گا۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر، شیخ جمیل الرحمٰن، مولانا امجد خاں، پیر اعجاز ہاشمی، علامہ زبیر احمد ظہیر، امیرالعظیم، حاجی عبدالرزاق سابق ایم پی اے، حاجی اللہ رکھا ایم پی اے، پروفیسر عبدالرحمٰن لدھیانوی، رانا ن صراللہ خاں، امتیاز احمد مجاہد و دیگر خطاب کریں گے۔