تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کی سرگرمیاں تیز، حتمی امیدواروں کیلئے مشاورت

تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کی سرگرمیاں تیز، حتمی امیدواروں کیلئے مشاورت

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی گروپ، یونٹی گروپ اور سونامی گروپ نے اپنے اپنے حتمی امیدواروں کا فیصلہ کرنے کے لیے مشاورتی عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ تینوں گروپ اگرچہ ایک طرف اپنی اپنی متوقع کامیابی کے دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم مشاہدے میں آیا ہے کہ اب ان گروپوں کے امیدواروں کی آپس میں سیٹ ایڈجسٹ منٹ کی کارروائیاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔ سونامی گروپ کے قائدین ولید اقبال، فاروق امجد میر اور عمر میر نے گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے نظریے کے حقیقی پیروکار میں دیگر بھی عمران خان کی کامیابی ہی چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم کسی جوڑ توڑ میں نہیں پڑیں گے۔ ادھر یونٹی گروپ کے قائدین احسن رشید، عبدالعلیم خان، عبدالرشید بھٹی، حماد اظہر اور میاں حامد معراج نہ صرف اپنے گروپ کے امیدواروں میں اتفاق رائے کروانے میں سرگرم عمل ہے بلکہ دیگر مخالف گروپوں کے ساتھ بھی انہوں نے مذاکرات جاری رکھے۔تحریک انصاف پاکستان نظریاتی گروپ کے رہنماﺅں نے لاہور ریجن کے سابق صدر میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، ملک ظہیر عباس کھوکھر، ڈاکٹر یاسمین راشد نے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے۔