بھارتی دہشت گرد سربجیت کی پھانسی میں تاخیر ناقابل فہم ہے: سنی اتحاد کونسل

لاہور (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی حنیف طیب اور دوسرے مرکزی راہنماﺅں پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر سید محمد اقبال شاہ، طارق محبوب، پیر محمد اطہر القادری، مفتی محمد سعید رضوی، محمد نواز کھرل، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی محمد حسیب قادری نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گرد، جاسوس اور قاتل سربجیت سنگھ کی پھانسی میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے۔ کشمیر حریت پسند افضل گورو کو بے گناہی کے باوجود تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے اور سربجیت سنگھ جرم ثابت ہونے کے بعد بھی بچا ہوا ہے۔ سربجیت سنگھ جیسے ملک دشمن دہشت گرد کو معاف کر دینا پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کے دلوں پر چھری چلانے کے مترادف ہو گا۔ بھارتی حکومت نے ایک بے گناہ کشمیری حریت پسند کو دباﺅ میں آ کر تختہ دار پر لٹکا دیا ہے۔ پاکستانی حکومت ایک قاتل، دہشت گرد اور جاسوس کو جرم ثابت ہونے کے باوجود پھانسی پر لٹکانے سے ہچکچا رہی ہے۔