ایکسپو سنٹر میں پانچ روزہ بین الاقوامی کتاب میلہجاری‘ اختتام کل ہوگا

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور انٹرنیشنل بک فیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 27واں کتاب میلہ ایکسپو سنٹر میں جاری ہے۔ پانچ روزہ بین الاقوامی کتاب میلہ 14فروری کو شروع ہوا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کیا تھا۔ میلے میں ساڑھے تین سو کے قریب سٹال لگائے گئے ہیں جن پر تاریخ، سائنس، طب، ٹیکنالوجی، مذہب، معاشیات، سیاست، انجینئرنگ، کمپیوٹر، ادب سمیت مختلف موضوعات پر ملکی اور غیر ملکی ناشران کی شائع شدہ کتابیں رکھی گئی ہیں۔لاہور انٹرنیشنل بک فیئر ٹرسٹ کے چیئر مین ایم زبیر سعید نے بتایا کہ اس میلے میں تقریباً ہر موضوع پر رعایتی نرخوں پر کتابیں موجود ہیں۔ کتاب میلہ 18فروری تک جاری رہے گا۔