اسلامی میوزیم میں تبرکات مقدسہ کی زیارت غسل موئے مبارک کی تقریب آج ہو گی

لاہور (خصوصی رپورٹر) تبرکات مقدسہ کی زیارت اور غسل موئے مبارک کی تقریب آج 17 فروری کو اسلامی میوزیم شادباغ میں ہو گی۔ خادم اسلامی میوزیم الحاج محمد حسین گوہر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نبی کریم کے تبرکات کی ایمان افروز تقریب ہر اتوار کو ہوتی ہے۔ آج پہلی مرتبہ نبی پاک کی زلف کے موئے مبارک اور نعلین مبارک کی زیارت ہو گی۔