”کرپشن اور مصالحتی سیاست کے نام پر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا “

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور نام نہاد مصالحتی سیاست کے نام پر ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا۔ مہنگائی‘ بے روزگاری‘ غربت‘ دہشت گردی اور لاقانونیت نے عوامی مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ الیکشن کی آمد پر پھر وہی چہرے جو ملک کو پہلے ہی دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں دوبارہ نئے وعدوں کے ساتھ سامنے ہیں۔