”فیملی پلاننگ میں تبدیل ہوتے رحجانات“ 2 روزہ ورکشاپ آج شروع ہو گی

لاہور (پ ر) چیئرپرسن شعبہ گائنی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و لیڈی ولنگٹن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر تابندہ رانا نے بتایا ہے کہ جان ہاپ کن کی ایک این جی او JHPIE-GO کے تعاون سے پاکستان میں فیملی پلاننگ میں تبدیل ہوتے ہوئے رحجانات کے موضوع پر 2 روزہ تربیتی ورکشاپ 17 اور 18دسمبر کو لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ہو گئی۔ ورکشاپ میں دنیا بھر سے ممتاز ماہرین نسواں شریک ہوں گے جہاں زیرتربیت ڈاکٹروں کو PPI VCD کی تربیت دی جائے گی۔ اس ورکشاپ میں فیملی پلاننگ کے جدید علاج کی بھی تربیت دی جائے گی، جس سے پاکستان میں آبادی کے کنٹرول میں مدد ملے گی۔