یوم سقوط ڈھاکہ تاریخ کا ناقابل فراموش سیاہ باب ہے: عائشہ جبیں

لاہور (لیڈی رپورٹر + سٹاف رپورٹر) ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان عائشہ جبیںنے کہا ہے کہ یوم سقوط ڈھا کہ ہماری تار یخ کا ناقابل فراموش سیا ہ باب ہے، یہ دن ہمیں اندرون و بیرون ملک دشمن عناصر کی پہچان اور اپنی نظریاتی بنیادوں کے ساتھ مضبو طی سے جڑجانے کا سبق یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ آج بھی ہمیں جھنجھو ڑ رہا ہے کہ ہم کھلی آنکھوں کے ساتھ اپنے دشمن کی سازشوں کو سمجھیں اور صوبائی و لسانی تعصب کو بھلا کر کلمہ طیبہ کی بنےاد پر باہم متحد ہو جائیں، قیام پاکستان کے اتنے مختصر عرصے بعد اس کے ایک بازو کا کٹ کر الگ ہو جانا پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا المیہ ہے جس کو نئی نسل تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔