گوہر ایوب‘ عمر ایوب مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان ہری پور جلسہ میں کریں گے

لاہور (خبر نگار) سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان اور پرویز مشرف کابینہ میں وزیر رہنے والے ان کے صاحبزادے عمر ایوب خان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان ہری پور (ہزارہ) میں ہونے والے جلسہ عام میں کریں گے۔