کرپشن پر حکمران قوم سے معافی مانگیں: ناصر رمضان گجر

لاہور (پ ر) ق لیگ لاہور کے رہنما ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن میں اضافہ پر حکمران قوم سے معافی مانگیں، اینٹی کرپشن میں کرپشن کے ہزاروں مقدمات آئے، 5 فیصد پر بھی فیصلے نہیں ہوئے، چیئرمین نیب کا پنجاب میں 65 فیصد کرپشن کے حوالے سے مو¿قف درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کی دوا ہو یا جعلی ادویات کی سپلائی، سب کے پیچھے ایک مخصوص مافیا کام کر رہاہے، لاہور میں پٹواری سے ایک فرد لینے کی فیس 10 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک پہنچی ہوئی ہے، ریونیو خزانے میں جانے کی بجائے مخصوص مافیا کی جیبوں میں جا رہا ہے۔