چیئرمین نیب نے وفاق اور پنجاب کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا: جمشید چیمہ

چیئرمین نیب نے وفاق اور پنجاب کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا: جمشید چیمہ

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے وفاق اور پنجاب کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ 10 سے 12 ارب روپے روزانہ جبکہ صرف پنجاب میں 65 فیصد کرپشن ہو ئی۔ گذشتہ روز مرکزی دفتر این اے 124 فتح گڑھ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ملک میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہو وہ ملک کس طرح ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت نہیں دھوکہ ہے دو خاندانوں کی آمریت نے ملک کا دیوالیہ کر دیا۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ حکمران عوام کا خون چوس رہے ہیں ۔ عوام کی بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کس طرح ٹھیک آسکتی ہے۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ کرپشن کے الزامات پولیس اور پٹواریوں پر لگائے جاتے تھے اب حکمرانوں نے لوٹنا شروع کر دیا۔