پی پی، مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی کرپشن بچانے میں مصروف ہیں: میاں محمود الرشید

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کی کرپشن اور لوٹ مار کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ان کو ملک اور قوم کی فکر نہیں قوم آئندہ انتخابات میں چور اور لٹیرے حکمرانوں کو مسترد کر دینگے تحریک انصاف پنجاب سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریگی وہ گزشتہ روز اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ملک اور قوم کی بات کی ہے جس کی وجہ سے عوام کو آج ان پر اعتماد ہے اور ہم بھی اقتدار میں آکر ان کو کسی صورت مایوس نہیں کرینگے۔