پنجاب یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائیکالوجی پر 2 روزہ عالمی کانفرنس آج سے شروع ہو گی

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام سائیکالوجی سب کمیٹی آف ہائر ایجوکیشن کمیشن CDSSHP کے اشتراک سے آج سے 2 روزہ اپلائیڈ سائیکالوجی پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہو گی۔ کانفرنس کا آغاز 9 بجے صبح انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے فیصل آڈیٹوریم میں ہو گا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے سکالرز و مندوبین کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے۔