وفاق پاکستان کو پیپلزپارٹی کے سوا کوئی متحد نہیں رکھ سکتا: ارشاد علی بھٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ارشاد علی بھٹی نے کہا ہے کہ وفاق پاکستان کو پیپلز پارٹی کے سوا کوئی پارٹی متحد نہیں رکھ سکتی‘ ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔ اپوزیشن جماعتوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں‘ انتخابات مکمل طور پر شفاف ہونگے۔ چودھری عاطف‘ خرم شہزاد‘ ابد علی‘ امانت حسین اور پیپلز پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری‘ بلاول بھٹو اور فریال تالپور نے جس طرح مشکل حالات میں بھی پارٹی کو مضبوط کیا ہے آنیوالے انتخابات میں بھی ہم مخالفین کو شکست دینگے۔