ورکنگ خواتین کیلئے ماڈل کیئر سنٹر قائم کئے جائیں گے: ذکیہ شاہنواز

 لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی مشیر بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے صوبہ بھر میں ماڈل ڈے کیئر سنٹر قائم کئے جائیں گے۔ وہ 8 کلب روڈ پر پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی کے بورڈ آف گورنر کے پہلے اجلاس سے خطاب کررہی تھی۔ اجلا س میں سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین پنجاب ارم بخاری، لائ، ہائر ایجوکیشن، سکول ایجوکیشن، خزانہ، انڈسٹریز، صحت، منصوبہ بندی و ترقیات، پنجاب سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے نمائندوں کے علاوہ جسٹس (ر) عامر رضا اے خان، ڈاکٹر سارہ شاہد، سجاد حیدر اور نسیم بانو نے بھی شرکت کی۔ بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ حکومت پنجاب نے خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ڈے کیئر سنٹر کا قیام ویمن پیکےج پر عملد رآمد کی ہی ایک کڑی ہے۔