نوجوان کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے میدان میں نکل پڑے: فرخ حبیب

لاہور (خبر نگار) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر فرخ حبیب اور وقاص افتخار بٹ نے کہا ہے کہ ملک کے نوجوان کرپٹ نظام حکومت کے خاتمے کیلئے میدان میں نکل چکے ہیں حکمرانوں کے جانے اور تبدیلی کا وقت آ چکا ہے موجودہ حکمرانوں نے دیگر شعبوں کی طرح تعلیم کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے آنیوالی نسلیں ان کو کسی صورت معاف نہیں کرینگی۔ عمران خان نے اس ملک کو بچانے کی جنگ شروع کر رکھی ہے۔