نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ جسمانی فٹنس پر بھی توجہ دینی چاہئے: سید آصف ہاشمی

نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ جسمانی فٹنس پر بھی توجہ دینی چاہئے: سید آصف ہاشمی

لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما وچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے ساتھ جسمانی فٹنس بھی بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ این اے 118 شاہدرہ سے طلباءرہنما محمد اسلم جیالا کے سربراہی میں آئے طلباءیوتھ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس کیلئے طلباءکو کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہئے۔