نوازشریف بتائیں ساڑھے چار سال میں پنجاب کا کون سا مسئلہ حل ہوا: نرگس فیض

 لاہور (خبر نگار ) پیپلزپارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ اقتدارمیںآکر عوام کے مسائل ان کی دہلےز پر حل کریںگے وہ بتائیں کہ پنجاب میں کونسا مسئلہ عوام کی دہلیز پر حل ہوا ہے۔ پنجاب کے عوام ساڑھے چار برسوں سے جن مسائل کاشکار ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔نوازشریف بتائیں کہ مسلم لیگ ن کے اس دور میں عوام کا کونسا مسئلہ حل ہوا ہے۔وہ یہ خواہش دل سے نکال دیں کہ عوام انہیں اب پھر موقع دیں گے۔ پیپلزپارٹی نے ساڑھے چار عوام کی بہترین انداز میں خدمت کی ہے۔