مینار پاکستان میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا: شیخ زاہد فیاض

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کےلئے تاریخی جلسے کو 6 روز باقی ہیں، اس کےلئے مینار پاکستان میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، مینار پاکستان کے گرد سب سے بڑے سٹیج کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔ یہ بات تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، جواد حامد اور قاضی فیض الاسلام نے گزشتہ روز مینار پاکستان کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے بتایا کہ ابتدائی طور پر 20کنٹینرز مینار پاکستان کے پنڈال میں پہنچ گئے ہیں۔