میاں نواز شریف سے غریب پارٹی ورکروں کو جنرل الیکشن میں پارٹی ٹکٹ دینے کی اپیل

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے رہنماﺅں، چیف آرگنائزر pp146 اور سابقہ جنرل کونسلر یو سی 48 مغل پورہ، اکرام اللہ خان کاکڑ، ملک محمد شریف، شیخ آصف رفیق، رانا محمد خالد، شیخ محمد عمران، طارق ڈار، شیخ زاہد منیر، شیخ عادل، تابندہ کاکڑ، ثمیرہ عتیق اور نجمہ محبوب بٹ نے قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی اور غریب فیملیوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں تاکہ یہ غریب کارکنان الیکشن جیت کر ملک و قوم کی احسن طریقہ سے خدمت سر انجام دے سکیں۔