ملک میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی: رانا انوارالحق

فیروز والا (نامہ نگار) این اے 132 تحریک انصاف کے رہنما اور سابق تحصیل ناظم فیروز والا رانا انوارالحق نے کہا کہ ملک میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے، تحریک انصاف عوامی قوتوں کے ذریعے تاریخ کے دھارے کا رخ موڑ دے گی، عوام کی بے لوث خدمت اور وطن عزیز کے ہر شہری باوقار طرز زندگی کا تحفظ دینا تحریک انصاف کا اولین مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی آفس بدوپلی کوٹ عبدالمالک میں میٹنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سلطان محمود بھٹی، حاجی محمد اشرف ڈار، علی اصغر بھلہ، ملک شہزاد احمد، رانا بلال احمد، رانا ااویس، میاں خالد محمود اور رانا وقار احمد بھی موجود تھے۔ رانا انوارالحق نے تحریک انصاف کے کارکن قائد عمران خان کا گوجرانوالہ جاتے ہوئے کالاشاہ کاکو انٹرچینج پر فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سونامی مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔