ملک بچانے کیلئے عوام کو جاگنا ہوگا اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے متحد ہو جائیں: علامہ زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک اتحاد امت پاکستان کے سربراہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ نظامِ مصطفی ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے، 65 سال گزر جانے کے باوجود قیام پاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہوئے، ملک بچانے کے لئے عوام کو جاگنا ہو گا، اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے متحد ہو جائیں، اللہ کے آخری نبی کریم کے طریقوں کو چھوڑ نے کی وجہ سے ہر طرف مسئلے ہی مسئلے ہیں۔