مسلم لیگ ن کی قیادت دور آمریت کے مجاہد ذوالفقار راٹھور کو ٹکٹ جاری کرے: بابر جٹ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے نائب صدر اور پرویزی آمریت کے سیاسی اسیر میاں ذوالفقار حسین راٹھور کی قیادت اور جماعت کے ساتھ کمٹمنٹ جہد مسلسل اور قربانیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 145 ی پی پی 157 سے ایم پی اے کا ٹکٹ دیا جائے۔ میاں ذوالفقار حسین راٹھور نے اپنے خاندان کے چار افراد سمیت بدترین جسمانی تشدد اور قید و بند کا سامنا کیا مگر فوجی آمر پرویز مشرف کے ڈر سے کلمہ حق کہنا نہیں چھوڑا۔