مسلم لیگ ن سے تحریری انصاف کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی: رانا اختر حسین

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے بانی رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا لاہور سمیت پورے پنجاب سے صفایا ہو جایگا دیہاڑی دار لوگ عمران خان پر تنقید کرکے اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں عوام عمران خان کے ساتھ جھوٹے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ ن لیگ والے چور مچائے شور کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔