لاہورہائیکورٹ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی تقرری کیخلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

لاہورہائیکورٹ نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی تقرری کیخلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ڈاکٹر مجاہد کامران کی بطوروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تعیناتی میرٹ کی خلاف ورزی ہے، یہ تقرری سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں کسی بھی ریٹائرڈ شخص کو سرکاری عہدے پرتعینات نہیں کیاجاسکتا، عدالت میں سرکاری وکیل نےموقف اختیارکیا کہ پنجاب یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر پینسٹھ سال کردی گئی ہے اور اسی بناء پر وائس چانسلر کی تعیناتی جائز ہے۔ عدالت نےفریقین کے وکلاء کےدلائل سننے کے بعد درخواست غیر موثر قراردیتےہوئےخارج کردی۔