عوام کو مہنگائی کا تحفہ دینے والوں کا احتساب ووٹ کی طاقت سے کریں گے: ملک محمودالحسن

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمود الحسن‘ نذیر خاں سواتی‘ عثمان تنویر بٹ‘ حاجی اسلم ہتھوڑا اور ملک شوکت علی افتخار احمد سیی نے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکمران کرپشن کی تمام حدیں عبور کر چکے۔ ہر شعبہ زندگی میں حکومت ناکام نظر آرہی ہے۔ دہشت گردی‘ مہنگائی‘ بے روزگاری نے غریب کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔