عمران خان کے سوا عملی سیاست میں کوئی رہنما متحرک نہیں: امجد خان

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما امجد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں کی سوچ بدلی، وہ اپنے اس ہراول دستے کی طاقت سے ملک وقوم کی تقدیر بدل دیں گے، عمران خان سے زیادہ کوئی سیاستدان پریکٹیکل اور قابل اعتماد نہیں۔ عمران خان کی قیادت میںعبدالعلیم خان نے لاہور کی سیاست کا نقشہ بدل دیا، ماضی میں لاہورکا اپنا سیاسی قلعہ قراردینے والے اس شہرسے اپنی سیاست کا جنازہ اٹھانے کیلئے چاربندوں کو تیار رکھیں۔