صدر تحریک استقلال رحمت وردگ کی صاحبزادی کی شادی سیاسی اجتماع بن گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ کی صاجزادی کی شادی میں سیاستدانوں، مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب مقامی ہال میں ہوئی جس میں تحریک استقلال کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد خان، سید منظور گیلانی، حافظ ریاض درانی، خواجہ فرخ سعید، سلمان غنی، سجاد میر، میجر (ر)طاہر صادق ودیگر نے شرکت کی۔