شریف برادران اہل وطن کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں: چودھری عبدالغفور

شریف برادران اہل وطن کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں: چودھری عبدالغفور

لاہور/رائے ونڈ (خبرنگار/نامہ نگار) صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور نے ٹاﺅن کمیٹی رائے ونڈ میں ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران اہل وطن کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں نوازشریف ہی ملک سے بیروزگاری ختم کرنے کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک نجات اور ڈکٹیٹر مشرف دور میں سروں پر کفن باندھ کر نکلنے والے کارکن نواز لیگ کا اصل سرمایہ ہیں، وہ ایسے شخص کو عہدیدار نہیں مانتے جس نے نواز لیگ کو ووٹ نہ دیا ہو اگر کسی نے لیگی ورکروں کا ہاتھ روکا تو وہ ان کا راستہ خود بند کریں گے۔ ورکر کنونشن میں چودھری عبدالشکور، حاجی محمد عباس ملک، شفقت شیرازی، افتخار الحسن راجہ، اسرار خاں، ملک بوٹا، ڈاکٹر شاکر احسن، رانا غضنفر علی، حاجی محمد اکبر انصاری، حبیب اللہ خاں اور جگن شاہ نے بھی خطاب کیا۔ چودھری عبدالغفور نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، ان کا دور کرپشن سے عبارت تھا، سیاسی یتیموں کو ذاتی مفادات کے لئے کرپٹ پیپلز پارٹی کی گود میں پناہ لینی پڑی، آئندہ انتخابات میں چودھری برادران داستان بن کر رہ جائیں گے، کرپٹ ٹولے کی سربراہی کرنے والے اپنا اصل چہرہ عوام سے نہیں چھپا سکتے۔چوہدری عبدالغفور خاں نے مزید کہا ہے کہ وزےراعظم لاہور کے جتنے چاہے دورے کر لےں ےہاںسے انہےں کچھ نہےں ملے گا، اہل لاہور ہی نہےں پورا پاکستان مسلم لےگ ن کے ساتھ ہے۔ وزےراعظم کا ےہ بےان بے بنےاد ہے کہ پےپلزپارٹی نے رےکارڈ ترقےاتی کام کروائے ہےں۔