سونامی کے خوف سے وفاق اور پنجاب کے حکمران الیکشن سے فرار چاہتے ہیں: شیخ طلال احمد

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے رہنما شیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ سونامی کے ہاتھوں شکست اور احتساب کے ڈر سے وفاق اورپنجاب کی ہم خیال حکمران پارٹیوں نے الیکشن سے فرارکا فیصلہ کرلیا مگر اب فیصلے ان کی ہاں یا ناں سے نہیں ہوں گے، بابائے قوم ؒ کے

انتقال سے پاکستان میں قیادت کا جو خلاءپیدا ہوگیا تھا، وہ عمران خان کی صورت میں پر ہو گیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور نقال لیگ کے درمیان اقتدارکیلئے دوبارہ اتحاد ہونا خارج از امکان نہیں۔