سول ہسپتال رائیونڈ کو ملنے والی پک اپ سکریپ میں تبدیل

 رائے ونڈ (نامہ نگار) محکمہ صحت افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث نیشنل پروگرام کی پک اپ بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے سکریپ کے ڈھیر میں تبدیل، سابق سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر غلام صابر صابری نے سرکاری پک اپ کییٹری تبدیل نہ کرکے محکمہ کو دس لاکھ کا چونا لگا دیا۔ افسران کی نظروں سے بچاﺅ کے لئے گاڑی کو کواٹروں کے عقب میں چھپا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سول ہسپتال کے عملہ کو وزیراعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت چار پک اپ گاڑیاں دی گئیں تھیں جن میں ایک گاڑی نمبری IDH6713 کی بیٹری خراب ہوگئی۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے تحت اس وقت کے ایس ایم او ڈاکٹر غلام صابر صابری نے مذکورہ گاڑی کی بیٹری تبدیل نہ کی چھ ہزار روپے مالیت کی بیٹری نہ ڈالنے کی صورت میں مذکورہ گاڑی کو ہسپتال ملازمین کے کواٹروں کے سنگھم میں چھپا دیا گیا۔