سقوط ڈھاکہ ہماری ملی تاریخ کا سیاہ باب ہے: شیخ انوار الحق

لاہور (پ ر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ 16 دسمبر سقوط ڈھاکہ ہماری ملی تاریخ کا سیاہ باپ ہے طاغوتی طاقتوں نے گہری سازش کے ذریعے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا جس کے زخم پر محب وطن کے دل پر آج بھی تازہ ہیں۔ سقوط ڈھاکہ کے اکتالیس سال بعد آج بھی دشمن وطن عزیز کو مختلف حیلوں بہانوں سے نقصان پہنچانے کی مذموم کارروائیوں میں مصروف ہیں موجودہ نازک صورتحال میں نئی نسل کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے پاکستان بے شمار قربانیوں سے معرض وجود میں آیا اس کی ترقی اور سلامتی کیلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی سقوط ڈھاکہ جیسا سانحہ رونما نہ ہو سکے۔