سقوط ڈھاکہ قومی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے: علامہ ریاض حسین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیراہتمام یومِ سقوطِ ڈھاکہ کے موقع پر ملک بھر میں ”یومِ محبت ِ پاکستان“ منایا گیا، اس سلسلہ میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں اجتماعات، مذاکرے اور سیمینارز منعقد کئے گئے جن میں مقررین نے پاکستان ٹوٹنے کے اسباب اور وجوہات پر روشنی ڈالی۔ یومِ محبت ِ پاکستان کی مرکزی تقریب انٹرنیشنل سنی سیکرٹریٹ لاہور میں ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ سقوطِ ڈھاکہ قومی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، سقوطِ ڈھاکہ کے سانحہ میں بھارت کی سازشیں اور اپنوں کی بے وفائی بھی شامل تھی، حکمرانوں اور رہنماﺅں نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔