دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے بھاری قیمت چکائی: میاں جمیل

لاہور (پ ر) دہشت گردی کیخلاف نام نہاد جنگ نے ملکی بنیادیں ہلا دیں۔ حکمران پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی کنوینئر میاں محمد جمیل نے پشاور ائر پورٹ پر دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان کے دن دہشت گردی معمولی واقعہ نہیں۔ میاں جمیل نے کہا کہ حکمران روایتی انداز اختیار کرتے ہوئے طالبان کے کھاتے ڈالنے کی بجائے اصل چہروں کو بے نقاب کریں۔ میاں جمیل نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی اب مزید نقصان اٹھانے کی بجائے پالیسیاں خطے کی ضروریات کے مطابق تشکیل دی جائیں۔