دہشتگردی‘ کرپشن‘ لاقانونیت ملکی استحکام کی راہ میں بڑے چیلنجز ہیں: علامہ امین شہیدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام محب وطن قوتوں کا اتحاد نہایت ضروری ہے، دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بے روزگاری ملکی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اجلاس میں 37اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔