حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کا سکون چھین لیا: فرخ جاوید

لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے رہنما فرخ جاوید مون کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ سیاست دانوں نے آج تک عوام کی بہتری کے لئے کوئی ایسی پالیسی نہیں بنائی جس سے عوام کو کوئی فائدہ پہنچتا۔ ملک پر کرپٹ‘ نااہل اور کرپشن میں ماسٹر کرنے والے حکمران اس وقت ملک پر قابض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب اس کرپٹ اور جاگیردارانہ نظام سے چھٹکارے کا وقت آگیا۔ اب عوام انہیں دوبارہ موقع نہیں دیں گے۔ تحریک انصاف ہی واحد پارٹی ہیں جو ملک سے جاگیردارانہ اور کرپٹ نظام کا خاتمہ کر سکتی ہے۔