حالیہ سانحہ امریکہ کیلئے قدرت کی طرف سے انتباہ ہے: ناصراقبال

لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، محمد رضا ایڈووکیٹ، ذوالفقار راٹھور، مہر محمد سلیم، صدر کراچی یونس میمن، چودھری ندیم مصطفی، رانا شہزاد اقبال، مرزا خالد محمود، عنایت علی اور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں بچوں کاقتل عام اندوہناک سانحہ قدرت کا انتباہ ہے۔ ڈرون حملوں کے نتیجہ میںہمارے بچوں کے انتقال پر ہم بھی روتے ہیں۔ دنیا کا کوئی مذہب اور مہذب معاشرہ معصوم بچوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کشت وخون سے فطری طورپر امریکہ میں صف ماتم بچھ گئی مگر پاکستان میں امریکہ کے شب خون کے نتیجہ میں ہر روزصف ماتم بچھتی ہے۔ کاش امریکہ کو اپنے ڈرون حملوں سے مارے جانیوالے پاکستان کے معصوم بچوں اور بیگناہ انسانوں کے انسانی حقوق اور پسماندگان کے رنج وغم کا بھی ادراک اور احساس ہو جاتا۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔