جمعیت علماءپاکستان کا اجلاس آج ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان ضلع لاہور کا اجلاس آج جے یو پی لاہور کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں ہو گا ضلعی جنرل سیکرٹری رانا رحمت علی کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لئے جمعیت علماءپاکستان ضلع لاہور میں قومی اور صوبائی امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔