بھٹو جراتمندانہ فیصلے نہ کرتے تو مغربی پاکستان بھی ہاتھ سے نکل جاتا: شوکت بسرا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی مےں ڈپٹی اپوزےشن لےڈر شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے شےخ مجےب سے مذاکرات کئے مگر ان کا روےہ مغربی پاکستان کے بارے بہت عجےب تھا، ذوالفقارعلی بھٹو نے نوے ہزار قےدی واپس کر مغربی پاکستان بچا لےا، جو لوگ تارےخ سے واقف نہےں وہ اس سانحہ پر بے وزنی رائے دےتے ہےں۔ اگر ذوالفقارعلی بھٹو جرات مندانہ فےصلے نہ کرتے تو آج مغربی پاکستان بھی ہمارے ہاتھ سے نکل جاتا ،1971 کی جنگ ہم شروع ہونے سے قبل ہار چکے تھے۔