بھتہ خوری‘ ٹارگٹ کلنگ نے شہر قائد کو تباہ کر دیا: محمد حسین محنتی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہاکہ کراچی شہر ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے، گزشتہ 25سال سے بھتہ خوری،بوری بند لاشیں اور ٹارگٹ کلنگ نے روشنیوں کے شہر کراچی کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، کراچی پاکستان کی اقتصادی شہ رگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام آج لاہور میں ہونے والی ”کراچی امن کانفرنس“ میں شرکت کے لئے کراچی سے لاہور پہنچنے پر ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نذیر احمد جنجوعہ، میاں مقصود احمد اور امیر العظیم نے اس موقع پر کہا کہ پورے پاکستان کی عوام کراچی میں امن و امان چاہتے ہیں، آئندہ انتخابات میں کراچی کے عوام کولسانی تنظیموںسے نجات ملے گی۔