باری لگانے کا وقت گزر گیا، قوم تبدیلی چاہتی ہے:عبدالکریم کلواڑ

لاہور (پ ر) قوم تبدیلی چاہتی ہے۔ باری لگانے کا وقت گزر گیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف پی پی 153 کے کوآرڈینیٹر عبدالکریم کلواڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عمران کی قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو عوام کئی بار آزما چکے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے معیشت تباہ کر دی۔ انہوں نے کہا فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کرایا جائے۔