این آر او زدگان مسلم لیگ ن کی سیاسی طاقت کو چیلنج نہ کریں: چودھری شہباز

این آر او زدگان مسلم لیگ ن کی سیاسی طاقت کو چیلنج نہ کریں: چودھری شہباز

 لاہور (خبر نگار ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری شہبازاحمد اوروزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی غزالی سلیم بٹ نے کہا ہے کہ بدعنوان حکمران مسلم لیگ (ن) کے زوربازوسے بخوبی آگاہ ہیں۔ اگرحکمرانوں نے لوٹ کھسوٹ کاپیسہ فوری طورپربیرون ملک سے واپس پاکستان میں منتقل نہ کیا توپھر میاں نوازشریف کی قیادت میں عوام اٹھ کھڑے ہوں گے۔ اقتدار میں شریک این آراوزدگان ہماری سیاسی طاقت اور ہمت کو چیلنج نہ کریں۔ پیپلزپارٹی سے پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کے لانگ مارچ کا جھٹکا نہیں سہا گیا تھا، اگر اب بھی اتحادی حکومت راہ راست پرنہ آئی اور اس نے عدلیہ کا فیصلہ صدق دل سے تسلیم نہ کیا تو وہ سیاسی طور پر نشان عبرت بن جائیں گے۔ بدعنوان حکمرانوں کا احتساب اور انجام پوری دنیا دیکھے گی۔ وہ شادباغ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔