اوورلوڈنگ سے قومی شاہرات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں: رائے الطاف

لاہور (نامہ نگار) مسلسل اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہماری قومی شاہرات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں ۔جس سے نہ صرف قومی سرمائے کا زیاں ہو رہا بلکہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے ہونے والے حادثات اور نقصانات کا مداوا ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار زونل کمانڈر ڈی آئی جی رائے الطاف نے گزشتہ روز زونل آفس لاہور میں ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں کیا۔ جس میں سیکٹر کماندر ایس ایس پی مر زا فاران بیگ موٹر وے پولیس کے دیگر افسران کے علاوہ آل پاکستان ٹرانسپورٹ، گڈز اور ڈرائیورز یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی رائے الطاف نے کہا کہ مصیبت یا پریشانی میں مبتلا روڈ یوزرز کی بروقت مدد کرنا موٹر وے پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرائم اور حادثات پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ جہاں اوور سپیڈنگ کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہو وہاں سپیڈ چیکنگ کیمرے لگائے جائیں۔