انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کیلئے تقریب تقسیم انعامات کل ہو گی‘ وزےر اعلیٰ مہمان خصوصی ہونگے

لاہور(خبر نگار) انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمیں تقسیم انعامات کی تقریب کل الحمرا کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں چاروں صوبوں‘ وفاقی بورڈ‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباوطالبات شرکت کریں گے۔