انناس گھنٹیا اور بلڈ پریشر سمیت متعدد امراض میں مفید ہے: ماہرین طب

لاہور (نیوز رپورٹر) انناس کے استعمال سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے اور گھنٹیا یعنی جوڑوں کی سوزش اور درد کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔ جسم میں رسولیاں ہوں تو یہ بھی انناس کے باقاعدہ استعمال سے دور ہو جاتی ہیں۔ ماہرین غذایت انناس کو گردوں اور مثانے کی تکالیف کیلئے مفید قرار دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا نے ادارہ تحقیقات طبیہ پاکستان کے زیر اہتمام فرحت دوا خانہ المدینہ روڈ ٹاﺅن شپ لاہور میں انناس کے افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔