اوپن یونیورسٹی سمسٹر خزاں کے امتحانات 28اپریل سے شروع ہوں گے
لاہور (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی، اسلام آباد کے امتحانات برائے سمسٹر خزاں 2014ء 28 اپریل سے شروع ہوں گے، ابتدائی مرحلے میں بی ایڈ، سی ٹی اور پی ٹی سی کے امتحانات ہوں گے، طلبہ امتحانی رولنمبر سلپس کے متعلقہ کسی بھی دشواری کے سلسلہ میں علاقائی دفتر شعبہ امتحانات، 346 رضا بلاک، علامہ اقبال ٹائون لاہور میں رابطہ کرسکتے ہیں، یہ بات کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا نے کہی۔