لاہور اور دوسرے شہروں میں چینی کی قیمت 82 روپے کلو ہو گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور میں ضلعی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پرچون کی سطح پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں دکانداروں نے خود ساختہ اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے تھوک مارکیٹ میں 100 کلو چینی کی بوری 7890 ہے مگر دکانداروں نے فی کلو چینی کی قیمت پر 2 سے 3 روپے تک منافع لینا شروع کر دیا ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں اور دیگر شہروں میں چینی 82 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔ صارفین نے اس صورتحال پر شدید احتجاج اور خودساختہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔