ججز بحالی کے ایگزیکٹو آرڈر کو واپس لینے کی میڈیا رپورٹس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ 

ججز بحالی کے ایگزیکٹو آرڈر کو واپس لینے کی میڈیا رپورٹس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذ آرائی کے پیش نظر پیر کے روز کیانی ہال لاہور ہائیکورٹ میں جنرل ہائوس کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں  موجودہ صورتحال پر حکمت عملی طے کرنے کے لیے مشاورت کی جائے گی ۔ بعد میں لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے اس معاملے پر موقف واضح کیا جائے گا ۔