یورپین یونین کے الیکشن آبزرور مشن کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے یورپین یونین کے الیکشن آبزرور مشن کی رپورٹ کا مجموعی طور پر خیر مقدم کیا ہے۔جس میں انتخابات 2013ءکے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مرکزی حکومت کے کمزور عزم کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان الیکشن میں لگ بھگ 12 پارٹیوں نے ملک کے مختلف حصوں میں الیکشن کا جزوی بائیکاٹ بھی کیا۔اس لحاظ سے پہلی مرتبہ، جیتنے اور ہارنے والوں کے ایک جیسے الزامات دیکھے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے قیام ،دعووں اور ابتدائی اقدامات سے ظاہر ہوتا تھا کہ اس مرتبہ تمام قابل ذکر سیاسی جماعتوں کو ایک جیسی گراو¿نڈ فراہم کی جائے گی۔مگر قواعدوضوابط ہونے کے باوجود ان کے عملدرآمد کی نوبت نہ آنے دی گئی۔کراچی اور فاٹا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مخصوص کھلاڑیوں کی کامیابی کاگرین سگنل دیا تو دوسری طرف چند پارٹیوں کی طرف سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اربوں روپے کے اشتہارات نے متوسط طبقے کے تمام امیدواروں کو تکنیکی طور پر مقابلے کی دوڑ سے باہر کر دیا۔