ہمارے منصوبوں کا افتتاح کر کے نوازشریف کریڈٹ لینا چاہتے ہیں: تنویر اشرف کاہرہ

لاہور ( خبر نگار) پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف واپڈاکے ہائیڈرل پروجیکٹ کا افتتاح کر کے اس پروجیکٹ کا کریڈٹ خود لینا چاہتے ہیںاور قوم کے آگے اپنے نمبر بنانا چاہتے ہیں۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں شروع کیا اور اس سال مارچ میں یہ تقریبا مکمل بھی ہو چکا تھا ۔